حکومت کا 12 ربیع الاول سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ

November 10, 2018

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سال ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے سرکاری طور پر منایا جائے گا، رحمت العالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کاافتتاح وزیراعظم کریں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال 12 ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر اور شایانِ شان طریق سے منایا جائے گا۔

واضح رہےکہ حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 2 روزہ ختمِ نبوت ﷺ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں امامِ کعبہ، وائس چانسلر جامعۃ الاظہر اور شام کے مفتی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔