مسلم ریسورس سینٹر کے انتخابات آج ہوں گے

November 11, 2018

کوونٹری (وقار ملک) مسلم ریسورس سینٹر کی انتخابی مہم ختم، انتخاب کا عمل اور امیداروں کا چنائو آج11نومبر کو ہوگا۔ اس پہلے مسلم ریسورس سینٹرکا قیام1993ء عمل میں لایا گیا۔اس سینٹر کے ذریعے مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے کاوشیں کی گئیں، جس کی ضرورت دن بہ دن بڑھتی گئی۔ مسلم ریسورس سینٹر کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوتا گیا۔مسلم ریسورس سینٹر کی انتظامیہ نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میںبھر پور شرکت کریںجبکہ مقامی لوگوں نے بھی الیکشن میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیاہے۔