انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر امتحانات کے نتائج کا اعلان

November 11, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی حبہ ابوذر بنت ابوذر رئیس رول نمبر 953509نے 1100نمبرز میں سے 908 نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن ، سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کی عائشہ رشید بنت عبدالرشید رول نمبر 958579نے 891نمبرز اے ون گریڈ کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ڈی اے ڈگری کالج فارویمن فیز ایٹ کی کنزیٰ اعجاز بنت اعجاز احمد رول نمبر 965707نے 888نمبرز اے ون گریڈ حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نتائج ویب سائٹ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔