اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

November 11, 2018

اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ینٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ جانےوالےمسافرسےایک کلوبراؤن ہیروئن اور1200 گرام چرس برآمد ہو ئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات ہارمونیم کےخفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

گرفتارمسافر کو مزید تفتیش کےلیےاےاین ایف کےحوالے کر دیا گیا ہے۔