دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریب 14اور 15 نومبر کو ہوگی، دونوں اٹلی روانہ

November 12, 2018

ممبئی(جنگ نیوز ) بالی وڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھارت سے اٹلی روانہ ہوگئے جہاں 14اور15 نومبر کو ان کی شادی کی تقریبات ہوں گی۔بالی وڈ میں فنکاروں کے درمیان بیرون ملک اور خاص طور پر اٹلی میں شادی کی تقریبات کے انعقاد کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جسے ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کہا جاتا ہے۔ دپیکا اور رنویر سے قبل انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی بھی اٹلی میں ہوئی تھی جس پر بھارت میں بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی۔ اس حوالے سے اب تک دپیکا اور رنویر کی شادی پر اس طرح تنقید سامنے نہیں آئی بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شادی کے مقام کے لیے دریا کے کنارے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام ʼلیک کوموʼ کا انتخاب کیا ہے جو تین مختلف جگہوں سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔