سری لنکا کے صدر نے اراکین پارلیمنٹ کے اختیار پر قبضہ کیا ہے، اسپیکر

November 12, 2018

کوالالمپور (جنگ نیوز) سری لنکا کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کارُو جے سوریا نے ملکی صدر میتھری پالا سری سینا پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کو غصب کیا ہے اور سرکاری ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر کے غیرقانونی احکامات کو ماننے سے گریز کریں۔ سری لنکا میں سیاسی بحران نے اُس وقت نئی صورت اختیار کی جب صدر نے نو نومبر کی شام پارلیمنٹ برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔