وفاقی حکومت نے ایل این جی کی کراس سبسڈی کا نظام رائج کر دیا

November 12, 2018

اسلام آباد (حنیف خالد) ماہ اکتوبر 2018کے گھریلو تجارتی اور جنرل انڈسٹری کیلئے اوگرا نے ساڑھے بارہ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف کا جو اعلان کیا ہے اسکے نتیجے میں گھریلو صارفین کمرشل صارفین اور جنرل انڈسٹری پر کھاد کے کارخانوں اور پانچوں زیرو سیکٹروں کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ پٹرول، بجلی کا ٹیرف پورے پاکستان اور ہر انڈسٹری کیلئے برابر ہے مگر ایل این جی کے نئے ٹیرف میں پانچوں زیرو ریٹڈ سیکٹروں (ٹیکسٹائل، لیدر، آلات جراحی، اسپورٹس کا سامان اور قالین) جو برآمد کرتے ہیں کو کراس سبسڈی دے دی گئی ہے جس سے پورے ملک کے گھریلو صارفین کمرشل صارفین اور جنرل انڈسٹری بلبلا اٹھی ہے۔ اسکے نتیجے میں بالآخر فائدہ امریکہ یورپ وغیرہ کے صارفین کو پہنچے گا جو پاکستان سے زیرو ریٹڈ سیکٹروں کا تیار کردہ مال درآمد کرینگے۔