16 بھارتی ماہی گیرگرفتار

November 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر تین لانچوں کو قبضے میں لیکر 16بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں 3 لانچوں میں سوار 16 بھارتی ماہی گیر غیر قانونی طور پر شکار کرتے ہوئے دکھائی دیے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے لانچیں، مچھلی کے جال اور دیگر سامان قبضے میں لےکر قانونی کارروائی مکمل کر کے مزید کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا، ڈاکس پولیس کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔