’کرپشن سے پاک اور سرسبز پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے‘

November 12, 2018

وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے ساتھ سرسبز پاکستان پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے وہاڑی کی کامسیٹس یونیورسٹی میں دو روزہ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ریسرچ کانفرنس میں شرکت کی۔

زرتاج گل نے گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت یونیورسٹی میں پودا لگایا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ

کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ترقی کا صرف خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے۔