پیرس میں میلاد کا جلوس 25نومبر کو جامع مسجد قبا ویلرلیبل سے نکالا جائے گا

November 13, 2018

پیرس( رضا چوہدری) عید میلادالنبی کے سلسلہ میں امسال بھی میلاد جلوس 25نومبر کو جامع مسجد قبا ویلرلیبل سے نکالا جائے گا ،مسجد انتظامیہ کے مطابق جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا واپس مسجد قباویلرلیبل اختتام پذیر ہوگا بعد ازں محفل میلادالنبیﷺ منعقد ہوگی جس سے مقامی اور لندن سے آنےوالے علماءکرام خطاب کریں گے، علاوہ ازیں ادارہ منہاج القران فرانس میں جشن میلاد کی روح پرور محفلوں کا آغاز یکم ربیع اول سے ہوگیا ،محفل میلاد میں پیرس اور گردونواح میں آباد پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔