شفیلڈ کار حادثے میں چار افراد کی ہلاکت پر دوملزمان چارج

November 13, 2018

لندن (پی اے) شفیلڈ کار کریش میں چار افراد کی ہلاکت کے الزام میں دو افراد کو چارج کر دیا گیا ہلاک ہونے والوں میں ایک سال کا بچہ بھی شامل تھا یہ حادثہ پولیس پرسوٹ میں ملوث کار کے ساتھ ہوا تھا۔ 35سالہ عدنان اشرف، اس کا بیٹا عثمان عدنان جرال، 50سالہ میروسلاف ڈونا اور41 سالہ ہلاسٹا ڈونووا کے ساتھ اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جو جمعہ کی شب شفیلڈ میں پیش آیا تھا۔ ان کی گاڑی وی ڈبلیو گولف کار سے ٹکرا گئی تھی۔ گولف کار کے 18سالہ ڈرائیور ایلیٹ بوور اور 23سالہ ڈیکلان بوور کو چار افراد کی ہلاکت کے الزام میں چارج کر دیا گیا اس حادثے میں تین دیگر مسافر بھی زخمی ہوئے۔ ایلیٹ کو چار الزامات کا مرتکب قرار دیا گیا، جن میں خطرناک ڈرائیونگ سے چار افراد کی موت شامل ہے۔ دوسرے شخص کو دو الزامات کا مرتکب ٹھہرایا گیا۔ دونوں ملزمان کو شفیلڈ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے زخمیوں میں جرال کی بیوی ایریکا کورسینووا، 22 سالہ نکولا ڈونووا اور تین سالہ لیویا میٹووا شامل ہیں۔ تین سالہ بچی کی حالت نازک ہے۔ پولیس واچ ڈاگ انڈی پینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ نے حادثے کی انویسٹی گیشن شروع کر دی ہے۔