پیرس کے ڈزنی لینڈ میں شاندارفینٹیسی پریڈ کا آغاز

November 13, 2018

مسیحی برادری کے تہوار کرسمس سے قبل ہی دنیا بھر میں اس حوالے سے تقریبات کا آغاز ہوجاتا ہے۔فرانس کے دار الحکومت پیرس میں واقع ڈزنی لینڈ تھیم پارک میں بھی ہرسال کی طرح اس مرتبہ بھی شاندارکرسمس فینٹیسی پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس منفرد پریڈ میں کرسمس کی مناسبت سے سجے درجنوں فلوٹس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کررکھا ہے۔ اس پریڈ کو دلفریب بنانے کیلئے مختلف ڈیزائن کی گاڑیوں کو مختلف شکلوں میں ڈھالا گیا ہے جبکہ پریڈ کے دوران موسیقی اور رقص کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈزنی لینڈ تھیم پارک پیرس میں کرسمس کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پریڈ8جنوری 2019تک جاری رہے گی۔