تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم "بیک روڈز"کا نیا ٹریلر جاری

November 13, 2018

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں، کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم بیک روڈز(BACK ROADS)کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایلکس پیٹیفرکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے والد کے قتل کے بعد اپنی 3بہنوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جولیٹ لیوس،جنیفر موریسن،رابرٹ لانگ اسٹریٹ،ڈانیکا یاروش،تام ایوریٹ اور اسکائی ایلوبر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پالمر مرے اور سیمون ویٹن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز منا ظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔