برازیل:گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر، بزرگ جوڑا محفوظ رہا

November 13, 2018

فٹ پاتھ پر چلنے والا بزرگ جوڑا زد میں آگیا،خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


حادثات تو دنیا بھر میں آئے روز ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کے نتیجے میں ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دیکھنے کو ملا جہاں گیراج میں موجود ایک گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور دروازہ توڑتی ہوئی سڑک پر آگئی۔

فٹ پاتھ پر چہل قدمی کرنے والا ایک بزرگ جوڑا بھی گاڑی کی زد میں آکر دور جا گرا تاہم خوش قسمتی سے دونوں کو صرف چند زخم ہی آئے اور انکی جان بچ گئی۔