سانحہ پیرس 13نومبر 2015کی یاد میں تقریب کا انعقاد

November 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


پیرس (رضا چوہدری) پیرس اور گردو نواح میں13 نومبر2015 کو ہونے والے دہشت گردی کے سانحہ جس میں130 افراد ہلاک اور350 زخمی ہوئے تھے کی یاد کے موقع پر تقریب کا انعقاد ہوا، اس موقع پر بتایا گیا کہ پیرس میں دہشت گردی کے تمام کردار ہلاک ہو چکے ہیں اور ان کے بعض سہولت کار قانون کا سامنا کر رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعہ کی یاد میں تقریب کے موقع پر اسٹڈ پیرس، بتا کلان کے مقامات پر ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور دیگر افراد نے ان کی یاد میں پھول چڑھائے اور شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کےمرنے والوں سے اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیراعظم فلیپ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔