5 مسلح افراد کا شہری کے گھر دھاوا، فائرنگ

November 14, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شیر شاہ کے منیر احمد نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ پرانی رنجش کا بدلہ لینےکیلئے اللہ بخش نظیر فلک شیر اور انکے دو نامعلوم ساتھی گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے مجھ پر فائرنگ دیکھیں لیکن میں خوش قسمتی سے بچ گیا بعدازاں ملزمان نے گھر میں کھڑی ایک موٹر سائیکل پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ مظفر آباد نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔