وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات ملکی معیشت کے ابتدائی جائزہ سے آگاہ کیا

November 14, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان کا دورہ کرنیوالے آئی ایم ایف مشن نے ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں منگل کو ملاقات کی ، مشن نےوزیر خزانہ کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں کے ابتدائی جائزہ سے آگاہ کیا ،وزیر خزانہ نے وفد کو حکومت کے معاشی وژن سے آگاہ کیا انہوں نے کہا ملکی معیشت کے عدم توازن کو ختم کرنے کیلئے اصلاحائی اقدامات کئے ہیں ، بعد ازاں مشن نے مختلف وزارتوں اور محکموں کے حکام سے ملاقاتیں کیں ،ذرائع کے مطابق مذاکرات 20نومبر تک جاری رہینگے جس کے بعد پاکستان کیلئے مالیاتی پیکچ کا فیصلہ کیا جائیگا۔