نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کی پریکٹس

November 14, 2018

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے ابوظہبی میں پریکٹس کی، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن تاحال فٹ نہ ہوسکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے جس کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے صبح کے سیشن میں پریکٹس کی ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن گروئن انجری کا شکار ہیں اور تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔

واضح رہے کہ کین ولیم سن پاکستان کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔