ضلع پولیس اور مقامی بار انتظامیہ میں تنازع سنگین ،بار بند،پرمٹ ہولڈرزکا احتجاج

November 15, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع پولیس اور مقامی بار انتظامیہ کے مابین تنازع سنگین نوعیت اختیار کرگیا ، معلوم ہواہے کہ تھا نہ کینٹ پولیس سے تنازعے کے باعث بار انتظامیہ نے دن 11بجے بار بند کردیااور نوٹس آویزاں کردیا کہ تاحکم ثانی بار منیجر بار بند رہے گا جس پر لیکر((LIQUORپرمٹ ہولڈر نے سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہےاور کہا کہمحکمہ ایکسائز اس معاملے کا نوٹس لے، ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا کہنا ہے کہ بار کو غیر قانونی طور پر بند کیا گیا ہے تو اس پر قانونی کارروائی حسب ضابطہ کی جائےگی۔