چارانسپکٹروں کی خدمات راولپنڈی پولیس کے حوالے

November 15, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آر پی اونے چار انسپکٹروں کی خدمات راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیں۔ محمد فیاض دیو نے حال ہی میں لاہور سے واپس راولپنڈی ریجن آنے والےچارانسپکٹروںانسپکٹر سہیل ظفر، انسپکٹر اشتیاق مسعود،انسپکٹر رفعت مسعود بھٹی اورانسپکٹر سید ناصر جمال شاہ کوراولپنڈی ضلع تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ مذکورہ چاروں انسپکٹرعام انتخابات کے دوران لاہور ٹرانسفر کر دیئے گئے تھے ۔