امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی

November 15, 2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق، زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان شیڈول میں تبدیلی کے باعث مؤخر کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد کو افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کرنا تھا۔