’اسپیکر کی ہدایت پر ہمارے ارکان کو روکا جا رہا ہے‘

November 15, 2018

سینیٹ الیکشن کے موقع پر پنجاب اسمبلی آمد پر حمزہ شہباز سیکیورٹی اسٹاف پر برہم ہوگئےکہا کہ آپ اسپیکر کی ہدایات پر ہمارے ارکان کو روک رہے ہیں۔

حمزہ شہباز کی شکایت پر سیکیورٹی اسٹاف نے موقف دیا کہ ’سر رسک کی وجہ سے روک رہے ہیں‘ جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ کوئی رسک نہیں ہے، آج سینیٹ الیکشن ہیں اور یہ ہمارے ممبران ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ہوم ورک مکمل ہے، سینیٹ میں آج جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں آج پولنگ جاری ہے، پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔