• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سعود مجید کا تحریک انصاف کے ولید اقبال سے مقابلہ ہوگا جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور ن لیگ کی سائرہ افضل کے درمیان مقابلہ ہے۔

یہ دونوں نشستیں دوہری شہریت کیس میں مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں 369 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ایوان میں پی ٹی آئی کی 180 ، مسلم لیگ ق کی 10، پیپلز پارٹی کی 7، مسلم لیگ ن کی 167 ، 4 آزاد اراکین اور راہ حق پارٹی کی ایک نشست ہے۔

تازہ ترین