’پشاور میں سوئی گیس سسٹم اپ گریڈ کر رہے ہیں‘

November 15, 2018

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں سوئی گیس سسٹم کو اپ گریڈ کررہے ہیں جس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔

وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے حیات آباد میں گیس منصوبے کا افتتاح کیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پشاور میں سوئی گیس سسٹم کو اپ گریڈ کر رہے ہیں جس کے لیے شہر کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ بورڈ، پولیس کالونی، ریگی للمہ، دانش آباد اور یونیورسٹی کے علاقوں میں گیس سسٹم کو اپ گریڈ کردیا گیا جس پر ایک ارب روپے لاگت آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 کلومیٹر پر مشتمل ان علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا مسئلہ حل ہوجائے گا جبکہ صدر اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر جلد پورا کیا جائے گا۔