روس: گرم پانی کی لائن پھٹنے سے علاقے میں بھاپ پھیل گئی

November 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث علاقے میں بھاپ پھیل گئی، جس سے حد نگاہ بالکل ختم ہو کر رہ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر Irkutsk میں گرم پانی کے پائپ لائن پھٹ گئی اور پورے علاقے میں بھاپ پھیل گئی جس سے حد نگاہ بالکل ختم ہو کر رہ گئی۔

مقامی افراد اس بھاپ میں نکلے تو انہیں دھند کاگمان ہوا تاہم بعد از حقیقت آشکار ہونےپر لوگ حیران ہوئے کہ بھاپ نے پورا علاقہ ڈھانپ لیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔

گرم پائپ لائن پھٹنے کے بعد مقامی انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہوگئی اور پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کروادیا گیا۔