آواز ایسی کہ سننے والے مسحور ہوجائیں

November 15, 2018

بھارتی خاتو ن کا اے آر رحمان کا گانے گنگنا کر بھارتی موسیقار کو بھی حیران کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یوں تو بھارت کے نامور موسیقار ا ے آر رحمان کے فینز کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن جناب خود اے آر رحمان خود ایک بھارتی خاتون کی آواز کے فین ہوگئے ہیں۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اے آر رحمان کا 1994میں بننے والی فلم پریمیکودوکے تامل گانےاو چیلیاگنگنایا اور یوں خاتون کی مدھر آواز نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی بلکہ خود اے آر رحمان نے ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے خاتون کی آواز کوبیحد سراہا۔

بھارتی خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک 1ملین سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔