بریگزیٹ یا نیا وزیر اعظم،5برطانوی وزیر مستعفی

November 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


لندن(ایجنسیاں)برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی، تھریسامے نے کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کا اعلان کیا ہے،ایوان نمائندگان بھی اس پر کرسمس سے پہلے رائے شماری کر سکتے ہیں دوسری جانب منظوری کے بعد برطانوی وزرا کے مستعفی ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 5 وزرا استعفے دے چکے ہیں ،برطانوی وزیرا عظم تھریسامے نے دوسرے بریگزیٹ ریفرنڈم کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک میرا خیال ہے دوسرا بریگزیٹ ریفرنڈم ممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہےجبکہ 5 برطانوی وزرا نے استعفے بھی پیش کردیے ہیں،برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے کہا ہے کہ ان کی کابینہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدے کی حمایت کر دی ہے۔