گمشدہ بچوں کی عدم بازیابی،انسانی اسمگلنگ کا خدشہ،عدالت کا اظہار برہمی

November 16, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے 20سے زائدگمشدہ بچوں کی عدم بازیابی پرپولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکیاہے اورانسانی اسمگلنگ خدشہ ظاہرکرتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری طورپرتحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور 6دسمبر تک رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ایف آئی اے اور پولیس مل کر گمشدہ بچوں کی بازیابی یقینی بنائیں۔جمعرات کو گمشدہ بچوں سے متعلق روشنی ریسرچ نامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پربنچ کے سربراہ نے بچوں کی بازیابی سے متعلق ڈی آئی جی کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دی اورریمارکس میں کہاکہ23میں سے صرف ایک بچی کو بازیاب کروایا گیا ہے،تحقیقات بہت ہی سست ہے۔