ایس ایم سی داخلہ، میرٹ لسٹ ویب سائٹ پر جاری

November 16, 2018

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے داخلوں میں کامیاب امیدواروں کی ابتدائی میرٹ لسٹ جاری کر دی، سندھ بھر کے طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر میرٹ لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر ایڈمیشن جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرعرفان اشرف کے مطابق این ٹی ایس کی جانب سے گزشتہ رات کامیاب امیدواروں کی فہرست فراہم کی گئی جسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

19 نومبر تک طلباء اعتراضات جمع کراسکتے ہیں، جبکہ 20 نومبر سے داخلوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، صوبے میں پہلی بار یونیفارم پالیسی کے تحت داخلے دئیے گئے ہیں۔

28 اکتوبر 2018 کو ہونے والے ٹیسٹ میں کراچی میں 8 ہزار اور صوبے کے دیگر اضلاع میں 16 ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا تھا، این ٹی ایس حکام نے داخلہ ٹیسٹ کے 18 روز بعد میرٹ لسٹ تیار کی ہے۔