امت مسلمہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سے مستعد ہے،ابو الخیر زبیر

November 17, 2018

کراچی(پ ر)جے یو پی کے سر براہ ڈاکٹر ابو الخیر زبیراور علامہ قاضی احمد نو رانی نے کہا ہے کہ حکمراں یو رپی دبائو میں آئے بغیر با وقار فیصلے کریں،امت مسلمہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سے مستعد ہے،وہ رحمانیہ مسجد لیاقت آباد میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے جھنڈا چوک اور رحمانیہ چوک میں پر چم کشائی کی ۔اس موقع پر محمود عسکری، حاجی عبدالغنی،حاجی ار شاد علی و دیگر موجود تھے۔ابو الخیر زبیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے اور ا س کا نظم و نسق چلانے کیلئے ریاست مدینہ ہی رول ماڈل ہے۔