کوئٹہ،سرکی روڈ پر موٹرسائیکل چھن گئی، پشتون آباد میں واردات ناکام

November 17, 2018

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائم کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری رہا۔ سرکی و ڈبل روڈ کراس کے قریب رہزنوں نے ایک شخص سے لاکھوں روپے کی نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی جبکہ پشتون آباد میں موٹرسائیکل چھینے کی کوشش ناکام ہونے پر رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا ۔ رواں ہفتے میں ایک درجن سے زائد موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھین لئے گئے ۔پولیس کے مطابق فقیر محمد روڈ کے علاقے برما اسٹریٹ کا رہائشی عزیز اللہ گزشتہ روز سٹیلائٹ ٹائون سے موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا وہ جسے ہی سرکی وڈبل روڈ کراس کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار راہزن نے اسے اسلحے کے زور پر ڈیڈھ لاکھ روپے کی نقدی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے انڈسٹریل پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی جبکہ پشتون آباد کے غلاقے مٹھا چوک کے قریب راہزنوں نے ایک شخص حاجی عبدالا حد سے موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر ناکام ہونے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہو گیا ۔واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں ایگل اسکواڈ کے گشت کے باوجود روانہاسٹریٹ کرائم میں اضافہ نے نا تجربہ کار ایس ایچ اوزکی قلعی کھول دی ایک ہفتے کے دوران ایک درجن سے زائد موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز چھین لئے گئے۔