کرم یوتھ آرگنائزیشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

November 17, 2018

پشاور(خبرنگار) کر م یوتھ آر گنا ئزیشن نے متاثرین آپریشن کومعاوضوں کی عدم ادائیگی اوردیگرمطالبات کےلئے پشاور پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت یوتھ آرگنائزیشن کے صدر کاشف خان اور د یگر نے کی مظاہر ین کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ سالوں سے قبائلی عوام جنہوں نے ملک کی خاطر اپنا گھربار چھوڑ کر دیگرعلاقوں میں رہائش اختیار کی لیکن آج حکومت کی جانب سے بھی انکے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے بالخصوص پارا چنار کے متا ثر ین کی واپسی کیلئے ان کے تباہ شدہ گھروں اور د یگر املاک کا معاوضہ نہیں دیاگیا مظاہرین نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع کی طر ح اپر کرم میں بھی آ پر یشن ضرب عضب اور ایکشن پلان پرعمل درآمد کیا جائے۔