عمران خود کو ہٹلر سمجھتے ہیں، ڈکٹیٹر کبھی کامیاب نہیں ہوتے، خورشیدشاہ

November 17, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خود کو ہٹلر سمجھتے ہیں،ڈکٹیٹر کبھی کامیاب نہیں ہوتے عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں، وہ خود ہٹلر ہیں جو کہ نقصان سے بچنے کے لئے یو ٹرن لے رہے ہیں، لیکن آج تک کوئی ہٹلر دنیا میں کامیاب نہیں ہوا۔ وہ سکھر میں میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ سید خورشید احمد شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کہ ”جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں“ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج قوم کو بتا دیا کہ میں ہٹلر ہوں، اس ہٹلر نے یوٹرن نہیں لیا، اس لئے نقصان اٹھایا، میں ہٹلر ہوں، میں یوٹرن لے لوں گا تو نقصان نہیں اٹھاؤں گا، مگر آج تک دنیا میں کوئی بھی ہٹلر کامیاب نہیں ہوا، ہٹلر ایک ڈکٹیٹر تھا۔