تذکرۂ مُمالک، بہ زبانِ مبارک جناب رسالت مآبﷺ

November 25, 2018

مصنّف: محمّد قاسم بھٹہ

صفحات: 492، قیمت: 800روپے

ناشر:المدینہ دارالاشاعت، غزنی اسٹریٹ40، یوسف مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور

یہ کتاب سیرت طیّبہؐ کے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے ایک منفرد کاوش ہے۔ مصنّف نے ان احادیث اور ارشاداتِ عالیہ کو منتخب کیا ہے، جن میں حضور پاکﷺنے مختلف مُمالک، خطّوں، قوموں یا افراد کا ذکر فرمایا۔ اس کتاب کی تالیف میں قرآنِ کریم کی گیارہ تفاسیر و تراجم، احادیث کی انتیس اور اناسی کتب سیروتاریخ کے علاوہ مختلف اخبارات و رسائل میں شایع ہونے والے تحقیقی مضامین سے مدد لی گئی ہے۔ کتاب اٹھائیس ابواب پر مشتمل ہے۔ جن مُمالک کا تذکرہ ہے، ان کے نقشے بھی دیئے گئے ہیں۔ کتاب بڑے سائز پر ہے۔ طباعت و اشاعت بھی بہتر ہے۔