مراکش : فری اسٹائل کائٹ بورڈنگ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد

November 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

مراکش کے شہر داخلہ (Dakhla)میں فری اسٹائل کائٹ بورڈنگ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا مقابلے میں شرکت کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں ماہرخواتین اور مرد کائٹ بورڈرز یہاں پہنچے اوراپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیئے۔

اس موقع پر کائٹ بورڈرزنے سمندر کی تندو تیز لہروں پرکائٹ بورڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اسٹنٹس دکھائے۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے کارلوس ماریونے ایونٹ کے دوران شاندار مہارت دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں بھی برازیل ہی کی میکائلی سول سرفہرست رہیں۔