خاتون سے سیکسوئل مس کنڈکٹ پر برطانوی کرنل معطل

November 18, 2018

لندن (نیوز ڈیسک) ایک شادی شدہ برطانوی آرمی کرنل پر رجمنٹل ڈنر میں 24سالہ عورت کے سینے کو دبانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ بات گزشتہ شب رپورٹ کی گئی۔ 53 سالہ کرنل پر الزام ہے کہ گزشتہ ماہ انہوں نے بیرکس میں رجمنٹل ڈنر میں 24سالہ سویلین خاتون سے سیکسوئل مس کنڈکٹ کیا اور اس کے پستان دبوچے۔ اس ڈنر میں کرنل کی بیوی سمیت دیگر فوجیوں کی پارٹنرز بھی شریک تھیں۔ الزام سامنے آنے پر کرنل کو سیکسوئل مس کنڈکٹ پر معطل کر دیا گیا اور اب انہیں نامناسب سیکسوئل مس کنڈکٹ کے الزام میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ انہوں نے جرمنی، اٹلی اورافغانسان میں خدمات انجام دی ہیں اور اس وقت وہ کمانڈنگ آفیسر تھے۔ ذرائع نے الزام لگایا کہ کرنل مے نوشی کرتے ہوئے ایک خاتون کے پستانوں کے بارے میں نامناسب سیکسوئل کمنٹس بھی کر رہے تھے۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پولیس نے یہ واقعہ دیکھا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا، آرمی نے تصدیق کی ہے کہ اس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔