گرم پانی کاغسل ذیابیطس ڈپریشن اوراندرونی سوزش میں کمی کیلئےبہترین ہے،ماہرین

November 18, 2018

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پانی کے غسل سے شوگر اور اندرونی جلن میں کمی واقع ہوتی ہے اسی ضمن میں ماہرین نے ایک نئی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ نیم گرم پانی سے غسل کئی طبی فوائد کی وجہ ہے جو دماغی سکون پہنچاتا ہے، ذیابیطس قابو کرتا ہے اور جسم کی اندرونی جلن کو کم کرتا ہے۔۔ اس سے قبل ایک سروے سے ظاہر ہوا تھا کہ گرم پانی سے غسل ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور اب ایک اور سروے سے گرم غسل کے مزید فائدے سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس سے خون کی رگوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔