پڑھا لکھا طبقہ ذمہ داری نبھانے کیلئے میدان میں آئے،صلاح الدین

November 18, 2018

پشاور(سٹی رپورٹر) سینئر سٹیزن فورم کے ترجمان صلاح الدین وزیر نے سینئر سٹیزن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بد قسمتی سے اس وقت عدلیہ کے ناموس رسالت کے فیصلے اور حکومت کی تائید کرنے سے ملک بھر میں ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جس طرح ایوب خان کے اعلان تاشقند کے وقت پیدا ہوا تھا جس سے پاکستان پیپلز پارٹی وجود میں آئی اور عوام نے اس کا ساتھ دیا تھا ۔ اس وقت اس خلا کو پر کرنے کے لئے عوام کا پڑھا لکھا اور سمجھدار طبقہ جو سیاست سے کنارہ کش بیٹھا ہوا ہے وہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے میدان میں آئے اور پاکستان کی اکثریت کے عقائد کے مطابق دیانت ‘ امانت اور قانون کی عملداری کو لے کر چلنے والی ایک مضبوط جماعت کھڑی کرے ورنہ اللہ کے حضور اس ذمہ داری کو نہ اٹھانے کی وجہ سے سخت جواب دینا پڑے گا ۔