اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

November 18, 2018

پشاور ( نیوز رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایک شخص کو اغواء اور 13لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ہے ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم باچہ میر سکنہ ادیزئی پشاور پر الزام ہے کہ اُس نے معاون مفرور ملزم کفایت کے ساتھ ملکر مدعی کے والد محمد جانان کو بکری خریدنے کے بہانے بلا کر حبس بے جا میں رکھا اور 13لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کردیا جس کے بعد ملزم کے خلاف اغواءبرائے تاوان مقدمہ تھانے میں درج کیا گیا ‘ ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی جس کو فاضل جج نے خارج کردی ۔