عراق:تکریت میں کاربم دھماکا، پانچ افراد ہلاک

November 18, 2018

عراق میں کار بم دھماکے سے پانچ شہری جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کار بم دھماکا عراقی شہر تکریت میں کیا گیا، کار ایک ریسٹورنٹ کے نزدیک پارک کی گئی تھی، دھماکے کے بعد نزدیک کھڑی دیگر گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین شامل ہیں، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ تکریت سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کا آبائی علاقہ ہے جبکہ یہ تین برس قبل تک اسلامک اسٹیٹ گروپ کے زیر قبضہ بھی رہا ہے۔