پشاور میں جشن عید میلاد النبیؐ کا بڑا جلوس نکالا جائے گا

November 19, 2018

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک عشق مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبیؐ نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں بدھ21نومبر کو گیارہ بجے صبح میلاد ہائوس آستانہ عالیہ خواجہ غریب نواز گل بہار نمبر ون پشاور سے تحریک عشق مصطفیٰؐ کے چیئرمین پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی قیادت میں عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا۔ جلوس کے راستوں پر طیارے سے گل پاشی کی جائے گی۔ ہزاروں کی تعداد میں غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے جائیں گے۔ اونٹ سواروں اور گھڑ سواروں کا جلوس بھی نکالا جائے گا۔ جلوس میں درود و سلام کی گونج ہو گی۔ جلوس کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا جائے گا اور اختتامی دعا کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین عبدالاحد نورانی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔