آئی جے ٹی کے زیراہتمام سیر ت کا نفرنس

November 19, 2018

پشاور(خبر نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐکانفرنس منعقد کی گئی جس میں طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطا ب کرتےہوئے مولانا مسیح گل بخاری نے کہا کہ تمام مسلمانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ سیرت نبویؐ کو سمجھیں اور اس سے رہنمائی حاصل کریں، کانفرنس سےناظم آ ئی جے ٹی یونیورسٹی کیمپس اول شیر خان اور ناظم آئی جے ٹی اسلامیہ کالج سلمان بن اخسان نے بھی خطاب کیا۔