اسپیشل مجسٹریٹ اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں،انجمن تاجران

November 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان ہزار گنجی زون کے صدر حاجی ظہور احمد کاکڑ جنرل سیکرٹری خان کاکڑ ماسٹر عین اللہ بس اڈہ کے صدر حاجی فیضاللہ خان اچکزئی جنرل سیکرٹری سید امرالدین آغا حافظ محمد یوسف اقبال ترین حبیب خان محمود خان کاکڑ رئوف جتک وکیل خان سمیع اللہ آغا ودیگر ممبران نے کہا ہے کہ ہزار گنجی میںاسپیشل مجسٹریٹ کیو ڈی اے اور اینٹی انکروچمنٹ سیل کیو ڈی اے کی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاںقابل تعریف ہیںگزشتہ روز کراچی روڈ پر قابضین کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو رکوا کر اور انکے خلاف کارروائی کی جوکہ قابل تعریف ہے۔