اسلام آ باد ہائی وے توسیعی و اپ گریڈیشن پراجیکٹ التواء کا شکار

November 19, 2018

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر) کورال چوک سے جی ٹی روڈ روات تک اسلام آ باد ہائی وے توسیعی و اپ گریڈیشن پراجیکٹ سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے با وجود ابھی تک التواء کا شکار ہے ۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں اس کیلئے سات ارب روپے مختص کئے گئے تھے ۔ سابق حکومت نے اس عوامی اہمیت کے پراجیکٹ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا تھا لیکن وزارت خزانہ نے اس منصوبہ کو ا س فہرست میں ڈال دیا ہے ۔سی ڈی اے کے ممبر انجینئر نگ حافظ اللہ بخش اور ڈ ائریکٹر روڈ ز محمد طاہر نے پلاننگ کمیشن پر زور دیا ہے کہ پراجیکٹ کو ایکنک کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جا ئے۔ اس وقت کوارل چوک سے جی ٹی روڈ ز تک ہائی وے چار رویہ ہے۔ یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ۔ ٹریفک حادثات یہاں روز کا معمول بن گیا ہے۔ اس ہائی وے پر گلبرگ گرینز ، جو ڈیشل کا لونی ، کورنگ ٹائون ، پاکستان ٹائون ، پی ڈبلیو ڈی سکیم ، پولیس فا ئونڈیشن ، میڈیا ٹائون ، بحریہ ٹائون ، نیول اینکریج سمیت کئی جدید آ بادیاں ہٰں جن کی آ بادی کئی لاکھ ہے۔یہ لوگ روزانہ اسلام آ باد آتے اور جاتے ہیں ۔ یہ بین ا لاضلا عی شا ہراہ ہے اور ہیوی ٹریفک یہاں سے گزرتی ہے۔مکینوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آ فریدی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور وزیر اعظم عمران خان سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔