’حسین نقی کی داد رسی کیلئے حاضر ہیں‘

November 19, 2018

بزرگ صحافی حسین نقی اپنی تضحیک کے معاملے پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے روبرو پیش ہو گئے۔

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ حسین نقی کی داد رسی کے لیے حاضر ہیں، وہ استاد ہیں تو میرے بھی استاد ہیں، کوئی انا نہیں، مجھے بھی حسین نقی کا احترام ہے۔

چیف جسٹس نے ایک صحافی سے استفسار کیا کہ کیا حسین نقی کو دوبارہ بورڈ میں شامل کر دیا جائے۔

جس پر صحافی نے جواب دیا کہ حسین نقی عہدوں سے بالاتر ہیں، ان کی عزت ہم سب صحافیوں کے لیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بزرگ صحافی حسین نقی پر اظہار برہمی کیا تھا۔