مختلف علاقوں میں کم گیس پریشر ‘ معمولات زندگی متاثر

November 20, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں میں گیس پریشر کی کمی کے مسئلہ نے سراٹھالیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین کو کھانا وغیرہ پکانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ صبح کے اوقات میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بچے اور لوگ ناشتہ کئے بغیر ہی سکولز ودفاتر چلے جاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال سوئی گیس حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ موسم سرمامیں گیس پریشر کم نہیں ہوگا لیکن اسکے برعکس پریشر انتہائی کم ہوتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو حل کیاجائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیاجائےگا۔