سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر وصول، ذخائر 8.5 ارب ہوگئے

November 20, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوارب ڈالر اگلےآئندہ چند روز میں موصول ہونے کا امکان ہے ۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد پاکستان کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8ارب 50کروڑ کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ آسان شرائط پر قرضہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کودیاگیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے معاشی پیکج کے مطابق تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملنا تھے جن کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے۔