علیمہ کی جائیداد‘ شوکت خانم اسپتال فنڈنگ پر JITبنائی جائے، پیپلز پارٹی

November 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرون ملک جائیداد اور شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیااور کہا کہ دنیا کا ہم پر سے بھروسہ اُٹھ رہا ہے ، معلوم نہیں تبدیلی آئے گی یا نہیں لیکن وزیراعظم نے ڈکشنری میں یوٹرن لفظ کا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء سعید غنی اور ناصر شاہ نے کہا کہ جب ہم یوٹرن کہا کرتے تھے تو گالیاں دی جاتی تھی لیکن اب خود وزیر اعظم عمران خان نے ڈکشنری میں یوٹرن کے لفظ کا اضافہ کردیا ہے، حکومت کو سنجیدگی کا مظاہر کرنا چاہئے ۔