صحافی کیخلاف سی ٹی ڈی نے چالان پیش کردیا ،مقدمہ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 8 منتقل

November 20, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے صحافی نصراللہ چوہدری کے خلاف سی ٹی ڈی کی جانب سے پیش کردہ چالان سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 8منتقل کردیا ہے اور عدالت کو قانون کے مطابق کیس چلانے کی ہدایت کی ہے،پیر کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو صحافی نصراللہ چوہدری کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، دوران سماعت مقدمہ کے تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان پیش کیا گیا، چالان میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے صحافی نصراللہ چوہدری کو 11 نومبر 2018 کو گرفتار کیا تھا ان پر ممنوعہ لٹریچر برآمدگی کا الزام ہے، عدالت نے سی ٹی ڈی کی جانب سے پیش کردہ چالان سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے مقدمہ انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 8 منتقل کردیا ہے۔