ذراسی غلطی نے لاکھوں کا نقصان کردیا

November 20, 2018

فورک لفٹ گودام میں رکھے ریک سے ٹکرائی جس کے بعد پورے گودام میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عام طور پر غلطی کو درست کیے جانے کی گنجائش ہوتی ہے لیکن بعض غلطیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوجاتا ہے۔سامان سے بھرے ا س گودام میں بھی ایسا ہی ہوا جب فورک لفٹ ڈرائیور نے بے احتیاطی میں فورک لفٹ ایک ریک سے ٹکرادی ۔

بظاہر انتہائی معمولی ٹکر کی وجہ سے سامان سے بھرے کئی ریک ایک کے بعد ایک گرتے چلے گئے جس کی وجہ سے گودام میں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گیا۔اس واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا البتہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔